ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کے مطالبات تسلیم

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:21 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے ذریعہ خراب سڑکوں سے متعلق مجسٹریٹ کو میمورنڈیم دیا جانا تھا،لیکن اس سے پہلے ہی انتظامیہ نے اخبار میں خبر شائع کروادی کہ خراب سڑکوں کو جلد ہی ٹھیک کروا دیا جائے گا۔

بارہ بنکی :میمورنڈم دینے سے قبل ہی مان لئے گئے ایس پی کارکنان کے مطالبات

بارہ بنکی میں جمعہ کو ایک عجیب سی صورتحال نظر آئی، دراصل سماجوادی پارٹی کے کارکنان ضلع مجسٹریٹ کو شہر کی خستہ حال سڑکوں سے متعلق میمورنڈم دینے جانے والے تھے. لیکن صبح اخبار میں انتظامیہ کی جانب سے خبر شائع کرا دی گئی کہ خراب سڑکیں جلد درست کرا دی جائیں گی۔اب ایس پی کارکنان کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ کو یہ بھنک لگ گئی تھی اسلئے انہوں نے اخبار کے ذریعہ یقین دہانی کرا دی گئی۔

سماجوادی پارٹی سے رکن اسمبلی دھرمراج یادو نے کہا کہ ایس پی ضلع صدر اور پارٹی کے تمام کارکنان مجسٹریٹ سے شہر کی خستہ حال سڑکوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے لیکن آج اخبار میں خبر شائع کروا کر انہوں نے یقین دہانی کروائی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد شہر کے خستہ حال سڑکوں کو ٹھیک کروائیں گے ۔

قابل غور رہے کہ علاقائی رکن اسمبلی دھرمراج یادو کی قیادت میں ایس پی کارکنان پارٹی دفتر سے کلکٹریٹ جانے کے لئے یکجا ہوئے تھے، لیکن اخبار کی خبر کے بعد میمورنڈم دینے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا. ایس پی کارکنان نے الٹیمیٹم دیا ہے کہ اگر 15 روز میں شہر کی سڑکوں کی حالت درست نہ ہوئی تو بڑا احتجاج کیا جائے گا. ایس پی کارکنان کا الزام ہے کہ شہر کی تمام سڑکیں خستہ حال ہیں اور اس پر روز حادثے ہو رہے ہیں، یہی نہیں سڑکوں پر گرکر لوگ زخمی بھی ہو رہے ہیں. جس کی وجہ سے مزید پریشانی بنی ہوئی ہے. لیکن انتظامیہ اور حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.