پولیس ذرائع نے بتایا کہ بریلی کے رہنے والے دو افراد لکھنؤ جارہے تھے اس درمیان فرید پور علاقے میں لکھنؤ۔سیتا پور نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر ٹول پلازہ کے قریب فرید پور سے مسافروں سے بھری بریلی کی جانب سے آرہی ڈبل ڈیکر بس ان کی کار سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور وہ بس کے نیچے دب گئی۔ کار سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور جائےوقوع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے کار میں پھنسے دونوں افراد کو باہر نکالا۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولیس کو مفرور بس ڈرائیور کی تلاش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مقام پر تقریبا 20 دن پہلے بھی پیش آنے والے سڑک حادثے میں اتراکھنڈ کے ایک وزیر کے بیٹے کی موت ہوگئی تھی۔