ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولہ تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ نمبر نو کے گرام محمدآباد میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔
اس حادثے میں مویشیوں سے بھرا ہوا کنٹینر بے قابو ہوگیا جس کی وجہ سے چھ افراد اور 13 مویشیوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
واضح رہے کہ ابھی اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔