اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے بتایا کہ شری نگر علاقے کے بلرہی گاؤں کا باشندہ چنچل اپنی بھابھی دیپا کا علاج کراکرموٹر سائیکل سے گاؤں لوٹ رہا تھا۔
تبھی پولیس لائن کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر پیچھے سےآتے ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
پولیس ایف آئی آر درج کر کے ٹرک ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔