وارانسی: ریاست اترپردیش کے وارانسی سے پولیس نے محمد شاہد اور رضوان احمد کو گرفتار کیا تھا، جنہیں 55 گھنٹے تک پولیس کسٹڈی میں رکھا گیا، جس کے بعد جمعرات کو انہیں جیل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 55 گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے کیے اہم انکشافات کیے۔ Rizwan and Shahid Sent to Jail
ذرائع کے مطابق رضوان کے گھر سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، جس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کئی بڑے رہنماؤں کے نمبر بھی ملے ہیں۔یہ براہ راست ان سے رابطے میں تھا اور اپنے ساتھی محمد شاہد کے ساتھ مل کر ان کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتا تھا۔
وارانسی میں کل 12 افراد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رابطے میں تھے، جن میں سے اب تک تین افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ان میں دو افراد کوتوالی اور ایک لوہتا سے بھی ہے اس کے علاوہ آدم پور اور زیدپورا علاقے سے بھی کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا، لیکن ان سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔ Rizwan and Shahid Sent to Jail
یہ بھی پڑھیں : Bhupinder Singh on PFI Ban پابندی ان تنظیموں یا اداروں پر لگائی جاتی ہے جن کی سرگرمیاں مشکوک ہوں