ETV Bharat / state

پریاگ راج میں انعامی بدمعاش گرفتار

گھورپور میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم میں پولیس نے 25 ہزار روپے کے ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے گھورپور علاقے میں پولیس کے ساتھ پیش آئے ایک مڈھ بھیڑ میں پولیس نے 25 ہزار روپے کے ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے، اسی ضمن میں اتوار کی دیر رات پولیس گھورپور علاقے میں چیکنگ کررہی تھی۔

اس درمیان پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہونے لگے، پولیس کے تعاقب کرنے پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی فائرنگ کی، جس سے پیر میں گولی لگنے سے ایک شخص گرگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ زخمی نے اپنا نام سنیل بھارتیہ بتایا ہے، پولیس نے علاج کے لیے اسے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کو سنیل کی کئی معاملوں میں تلاش تھی، اس کے خلاف ڈکیتی سمیت کئی مقدمے درج ہیں، اور ساتھ ہی اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.