ETV Bharat / state

اوریا میں انعامی بدمعاش زخمی حالت میں گرفتار - پولیس سرکل افسر مکیش پرتاپ سنگھ

اوریا میں ڈیڑھ سال سے فرار چل رہے 15 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اوریا میں ڈیڑھ سال سے فرار چل رہے 15 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا علاقے میں پولیس نے منگل کی علی الصبح تقریباً ڈیڑھ برس سے فرار چل رہے 15 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سرکل افسر مکیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت آج صبح تقریباً 4:30 بجے کوتوالی پولیس نے بدھونا، الچھدا روڈ پر ریپڈ سکول موڑ کے نزدیک سے 15 ہزار روپے کے مفرور انعامی بدمعاش سریش کمار کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے اس کے قبضے سے 315 بور کے دیسی طمنچہ سمیت کارتوس برآمد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سدیش ایک گروہ بند ملزم ہے جس کے اوپر لوٹ، چوری کے کئی معاملے درج ہیں، اور اس کے خلاف گینگسٹر کے تحت کاروائی بھی کی گئی تھی، جبکہ اس کے سبھی ساتھی گرفتا کیے جاچکے تھے، مگر یہ تقریباً ڈیڑھ برس سے فرار چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ یہ ملزم نام و پتہ بدل کر روپوش تھا، ایس پی نے اس کی گرفتاری پر 15 ہزار روپیے کے انعام کا اعلان کیا تھا، جسے آج اوریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.