ETV Bharat / state

Shaandaar Colony میرٹھ کی شاندار کالونی میں 72 گھنٹوں سے بجلی کی عدم دستیابی، عوام کا احتجاج - تھانا لساڑی گیٹ علاقے کی شاندار کالونی

ضلع میرٹھ میں واقع شاندار کالونی میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رہائشیوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

میرٹھ کی شاندار کالونی میں 72 گھنٹوں بجلی کی عدم دستیابی عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 2:52 PM IST

میرٹھ کی شاندار کالونی میں 72 گھنٹوں بجلی کی عدم دستیابی عوام پریشان

میرٹھ :ریاست اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے تھانا لساڑی گیٹ علاقے کی شاندار کالونی میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب علاقے میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہونے لگی ہے۔ محکمہ بجلی کی عدم توجہی سے ناراض کالونی کے لوگوں نے مقامی بجلی گھر کے باہر احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ آنے کی شکایت مقامی بجلی کے دفتر کے علاوہ لکھنؤ آفس تک کیے جانے کے باوجود ابھی تک ان کی کالونی میں بجلی نہیں آئی۔محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ اطلاع دینے کے باوجود اس کی مرمت کے لئے وہاں سے ابھی تک کوئی نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM And RLD Protest میرٹھ میں بی جے پی کے دو لیڈران کی گرفتاری کا مطالبہ

مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ بجلی نہ آنے کی شکایت مقامی بجلی دفتر کے علاوہ لکھنؤ پورٹل پر بھی درج کرائی جا چکی ہے لیکن ابھی تک ان کے علاقے میں بجلی کی دستیابی نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ رات میں شدید گرمی کی حالت میں پریشان کالونی کے رہائشیوں نے بجلی دفتر کے باہر جمع ہوکر محکمہ بجلی کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی دیے جانے کا مطالبہ کیا.

واضح رہے کہ نئی آبادی میں واقع شاندار کالونی میں پسماندہ مسلم سماج کے لوگوں کی کثیر آبادی ہے جوکہ محنت مزدوری کر شام کو اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔ ایسے بجلی گل ہونے کی وجہ سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.