ETV Bharat / state

آبادی اور معاشی حیثیت کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جائے: سنجے نِشاد

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 9:47 PM IST

ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی 'نِربل انڈین شوشِت ہمارا عام دَل' کے قومی صدر سنجے نِشاد نے آبادی اور معاشی حیثیت کے مطابق ریزرویشن کی وکالت کی۔

sanjay nishad on reservation
sanjay nishad on reservation

سنجے نِشاد نے کہا کہ ذات پر مبنی مردُم شماری کے اعداد و شمار کو شائع کر کے تمام طبقات کو ان کی آبادی کے مطابق معاشی طور پر کمزور افراد کو ریزرویشن دینا چاہیے۔

سنجے نِشاد

بارہ بنکی ضلع کے کرولی میں واقع پارٹی دفتر پر کارکنان اجلاس کے دوران سنجے نِشاد نے کہا کہ ہم اپنی ذات کے لوگوں ریزرویشن کا فائدہ دلانے کے لیے انہیں بیدار کر رہے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ریزرویشن کے لیے خصوصی دستخطی مہم چلائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام دستخط ٹرکوں میں بھر کر حکومت کے پاس بھیجی گئی ہیں۔ ہم اپنی ذات کے لوگوں کو ریزرویشن کی اہمیت بتا رہے ہیں کہ کس طرح ایس سی، ایس ٹی پر کوئی انگلی تک نہیں اٹھا سکتا۔

سنجے نِشاد نے کہا کہ جب سوَرنوں کو ریزرویشن 72 گھنٹوں میں دیا جا سکتا ہے تو ہماری ذات کے لوگوں کو کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا ان کی پارٹی پنچایت انتخابات میں اکیلے انتخابات میں اترے گی۔ بی جے پی کے ساتھ آگے اتحاد جاری رکھنے اور کسی دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے سماج کے لوگ جو طئے کریں گے اسی کے مطابق سب کچھ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.