مہاراشٹر: توہین رسالت کے ملزمین رام گری، نتیش رانے پر کاروائی کے مطالبے پر ترنگا جھنڈے اور دستور ہند کی کاپی کے ساتھ امتیاز جلیل کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ اس 'چلو ممبئی' ریلی میں اورنگ آباد سے ہزاروں کار اور بائیک سواروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناندیڑ، ناسک، بھیونڈی، ممبرا ٹول ناکہ پر شاندار استقبال کیا گیا، نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے نعرہ لگائے گئے۔
AIMIM महाराष्ट्र अध्यक्ष @imtiaz_jaleel की सरपरस्ती में गुस्ताख़-ए-रसूलﷺ के खिलाफ निकला काफिला कुछ ही देर में मुंबई पहुँचने वाला है। #ChaloMumbai pic.twitter.com/auc6TQRWTI
— AIMIM (@aimim_national) September 23, 2024
غور طلب ہے کہ امتیاز جلیل کی قیادت میں اورنگ آباد سے ممبئی کی جانب ہزاروں کی تعداد میں کار اور بائیک سواروں کے ہمراہ چلو ممبئی ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ ریلی حالیہ دنوں بابا رام گری اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے اشتعال انگیز بیانات اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ توہین آمیز رویوں کے خلاف احتجاج کے لیے نکالی گئی ہے۔ اس مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے دونوں پر فرقہ وارانہ بیانات دینے کا الزام لگایا۔
واضح رہے کہ امتیاز جلیل کے ساتھ مختلف مسلم تنظیمیں اور سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ سمردھی ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے بھیونڈی اور ممبرا پہنچا۔ جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی ممبرا، تھانہ ہوتے ہوئے ملنڈ پہنچا جہاں اسے انتظامیہ نے روک دیا۔
غور طلب ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف بیان دیا ہے۔ نتیش رانے کے لیے ٹنگو کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اویسی صاحب کے پاجامے کا سائز ٹنگو کے پاجامے سے بڑا ہے۔
#ArrestRamGiri
— Samiullah Khan (@_SamiullahKhan) September 23, 2024
Today @imtiaz_jaleel and AIMIM are coming, tomorrow Muslims from entire Maharashtra will come to Mumbai, And then, there will be a powerful peaceful movement all over India !
HATEMONGER Ram Giri insulted our beloved Prophet Muhammad PBUH and is yet to be arrested !… pic.twitter.com/7f24EMTwcx
بھاری قیمت چکانی پڑے گی
امتیاز جلیل نے کہا کہ پولیس نے ان کی ریلی کو ملنڈ کے قریب روکا ہے، اس لیے وہ آگے نہیں بڑھ رہے۔ ریلی کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ کیا تمام قوانین صرف ہم پر لاگو ہوں گے؟ ریلی کے دوران امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر ہماری آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ ملک میں تفرقہ انگیز معاشرہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
رانے کو نشانہ بنایا، مطالبات سامنے رکھے
بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کو نشانہ بناتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ چھوٹے، ہمارے ساتھ گڑبڑ نہ کرو۔ ہم میں سے کوئی ناراض ہو جائے تو… امتیاز جلیل نے ریلی کے دوران اپنے 4 مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔
- رام گری مہاراج کو گرفتار کیا جائے۔
- نتیش رانے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
- اگر کوئی کسی مذہب کے خلاف بات کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
- مولانا سلمان ازہری کو رہا کیا جائے۔
امتیاز جلیل دیر رات ممبئی سے روانہ ہوئے
امتیاز جلیل کی ریلی جب ملنڈ پہنچی تو انہوں نے کہا کہ کلکٹر اور کمشنر ملنڈ نہیں آئے ہیں، اس لیے ریلی میں شامل لوگ یہاں سے کہیں نہیں جائیں گے۔ تاہم بعد میں تھانے کلکٹر موقع پر پہنچے اور انہیں میمورنڈم دینے کے بعد جلیل دیر رات ممبئی سے روانہ ہوگئے۔