ETV Bharat / state

'سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولا جائے' - دارالعلوم دیوبند

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، لاک ڈاؤن میں رعایت دیئے جانے کے بعد معروف دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حکومت و انتظامیہ سے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کی اپیل کی ہے۔

'سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولا جائے'

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 3:31 PM IST

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے ،جس کے تحت بازار کھولنے اور شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

'سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولا جائے'

آج دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب لاک ڈاون میں مختلف شرائط کے ساتھ بازار کھولے جاسکتے ہیں اور شادی بیاہ کی تقاریب ہوسکتی ہیں تو انہیں شرائط کے ساتھ تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کو بھی کھولاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد میں نماز ادا کرنے میں چند منٹ ہی لگتے ہیں اس لیے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادتگاہوں کو کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے تمام مذاہب کے لوگ اپنی اپنی عبادتگاہوں میں جاکر عبادت نہیں کرسکے ہیں۔ جبکہ اس دوران شب برات،ماہ رمضان، الوداع جمعہ اور عید الفطر جیسے تہوار بھی آئے ہیں، مگرلوگوں نے ان مواقع پر بھی حکومت و انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ہی عبادت کی۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے بیان کی میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند نے حکومت سے اپیل کی ہے وہ سوشل ڈسٹنسنگ اور دیگر شرائط کے ساتھ تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کو کھولیں تاکہ لوگ روحانی تسکین حاصل کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.