ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی اے ایم یو کی جیت ہے: اے ایم یو طلباء - این ایس اے

الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے فیصلے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

kafil khan
kafil khan
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:34 PM IST

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے فیصلے پر اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے کہا ایک بار پھر ساتھ مل کر لڑائی لڑیں گے۔

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی پر اے ایم یو طلباء میں خوشی

سی اے اے کے خلاف اے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی احتجاج کے دوران گزشتہ برس 12 دسمبر کو ڈاکٹر کفیل خان نے طلباء سے خطاب کیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر ان پر این ایس اے کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا اور اب الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کی خبر سن کر اے ایم یو طلباء برادری اور طلبہ یونین کے سابق عہدیدار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر فیاض الحسن نے کہا 'بہت مبارکباد کے مستحق ہیں ان کے دوست، خاندان والے اور ان کی اہلیہ، جو کورٹ میں بہت دنوں سے ایک جنگ کی طرح لڑرہے تھے،

انہوں نے کہا کہ 'میں ہائی کورٹ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے جس نے بے قصور ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس کے ذریعے کاروائی کی تھی۔

اے ایم یو کے طالب علم شاہد نے بتایا 'جب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہورہا تھا اس وقت ڈاکٹر کفیل خان اے ایم یو آئے تھے لیکن یہاں سے جانے کے بعد حکومت نے انہیں جھوٹے مقدمے کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔

اے ایم یو کے ایک دیگر طالب علم عامر نے بتایا 'ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی سے طلباء برادری میں خوشی کی لہر ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.