ETV Bharat / state

Copies Of Ramcharitmanas: رام چرت مانس کی کاپیاں جلانے والے ملزم کو راحت دینے سے انکار - Ramcharat Manas issue

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے پیرکو ملزم مہندر پرتاپ سنگھ کی گرفتاری پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دے کرعرضی کو خارج کردیا ہے۔ یہ حکم جسٹس دویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس نریندر کمار جوہری کی ڈویژن بنچ نے ملزم کی عرضی پر دیا۔ Refusal To Grant Relief To Accused Of Burning Copies Of Ramcharat Manas

رام چرت مانس کی کاپیاں جلانے والے ملزم کو راحت دینے سے انکار

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 12:35 PM IST

لکھنؤ: الہٰ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے رام چرت مانس کی کاپیاں چلانے والے ملزم کو آج راحت دینےسے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ نے پیر کو ملزم مہندر پرتاپ سنگھ کی گرفتاری پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دے کر عرضی کو خارج کردیا ہے۔ یہ آرڈر جسٹس دویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس نریندر کمار جوہری کی ڈویژن بنچ نے ملزم کی عرضی پر دیا۔ ملزم نے اپنی عرضی میں مقامی پی جی آئی تھانے میں درج مقدمے کو چیلنج کرتے ہوئے معاملے میں گرفتاری پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عرضی گذار کاکہنا تھا کہ اسے اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

عرضی گزار کا کہنا تھا کہ متعلقہ مقدمے میں ذکر کیے گئے کرائم سات سال تک کی سزا والے ہیں۔ ایسے میں سی آر پی سی کی دفعہ 41۔اے کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی پولیس کو ہدایت دی جائے۔ ادھر عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے اڈیشنل سرکاری وکیل اول شوناتھ تلہری کا کہنا تھا کہ عرضی گذار واقعہ میں شامل تھا۔ان حالات کے پیش نظر وہ ابھی راحت دئیے جانے کا مستحق نہیں ہے۔ عرضی کو منسوخ کرتے ہوئے کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ عرضی گذار کے گرفتاری کے ضمن میں سی آر پی سی کی دفعہ 41۔اے کے تجاویزات سمیت سپریم کورٹ کے ہدایت پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:Ramcharit Manas Controversy رام چرت مانس کی کاپیاں جلانے کے الزام میں دو افراد پر این ایس اے لگایا گیا

پراسیکیوشن کے مطابق گذشتہ 29جنوری کو دہلی میں رام چرت مانس کی کاپیوں کی توہین کرتے ہوئے اسے جلایاگیا۔ اس معاملے میں اسی دن پی جی آئی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس میں رام چرت مانس کے سلسلے میں مبینہ طور سے قابل اعتراض بیان دینے والے ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ بھی ملزم ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.