ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں تھانہ سول لائن علاقے جمال پور کی رہائشی غزالہ احمد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ ترسیل عامہ کی آخری برس کی طالبہ ہیں، جنہوں نے دہلی میں ایک ہندی نیوز چینل میں نیوز اینکر کی درخواست دی تھی اور نوکری سے متعلق تمام تر کارروائی مکمل ہونے کے بعد چینل کی جانب سے بنا حجاب کے اینکرنگ کرنے کی بات کی گئی، جس پر غزالہ احمد نے انکار کیا تو چینل نے نوکری دینے سے انکار کر دیا۔
غزالہ کے مطابق چینل نے کہا کہ' بھارت میں کوئی بھی حجاب پہن کر اینکرنگ نہیں کرتا ہے۔ سمجھنے کی کوشش کرو، اگر ہم حجاب میں کسی سے اینکرنگ کراتے ہیں تو ہمارا چینل بند ہو سکتا ہے۔ غزالہ کے بغیر حجاب لگائے اینکرنگ کرنے سے منع کرنے پر چینیل نے انہیں نوکری دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بارہ بنکی: سیلف فائنانس اسکولز اساتذہ کا احتجاج
اے ایم یو شعبہ ترسیل عامہ کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ اس موضوع پر غزالہ احمد نے ابھی تک ہمیں کسی بھی طرح کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں اس کی زیادہ معلومات نہیں ہے۔