ETV Bharat / state

کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ریڈ کراس کے رضاکار کا تعاون

بارہ بنکی میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے 'ریڈ کراس سوسائٹی' کے رضاکار بھی اہم کردار نبھائیں گے، جن کو خاص ٹریننگ دی گئی ہے۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ریڈ کراس کے رضاکار کا تعاون
کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ریڈ کراس کے رضاکار کا تعاون
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 5:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں کوروناوائرس کو بے اثر کرنے میں ریڈ کراس سوسائٹی کے رضاکار بھی اہم کردار نبھائیں گے، ان رضاکاروں کو کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے تشہیر اور افواہ ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ریڈ کراس کے رضاکار کا تعاون

واضح رہے کہ ان رضاکاروں کو کس طرح سے کام کرنا ہے، اس کے لیے انہیں آج سی ایم او دفتر کے آڈیٹوریم میں خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے افسران کے ذریعہ ان رضاکاروں کو بتایا گیا کہ کیسے خود کو دور اور بچ بچاؤ کے ساتھ تشہیر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ان رضاکاروں کو سرولانس ٹیم کے ذریعہ پائے گئے مشتبہ مریضوں کی نگرانی اور ان کی کاؤنسلنگ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ریڈ کراس رضاکاروں کو بتایا گیا کہ وہ واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر پیغامات بھیج کر اس کی تشہیر کرسکتے ہیں، اور لوگوں کو بیدار بھی کر سکتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ انہیں ٹریننگ کے دوران ماسک اور سینیٹائیزر کو لیکر بھی حالات واضح کیے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ اس وقت سب سے بہتر ماسک ہے، اور جس طرح وہ باندھا جاتا ہے وہ طریقہ بھی سب سے مناسب ہے۔

سینٹائیزر کے علاوہ بتایا گیا کہ صابن سے ہاتھ دھونا بھی بےحد اہم ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ سینیٹائیزر سے ہاتھ دھویا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.