ETV Bharat / state

Recruitment Drive at AMU اے ایم یو میں 13 نومبر کو ’سیراب‘ بھرتی میلہ - علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی ریکروٹمنٹ ڈرائیو

بیس سے زائد ملٹی نیشنل کارپوریشن کمپنیاں اور ادارے 13 نومبر کو علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف کورسز کے طلباء کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے ان کا انٹرویو کریں گے۔ Aligarh Muslim University Recruitment Drive

a
a
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 4:37 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تعلیم و تربیت کے ساتھ طلباء و طالبات کو ملازمت فراہم کرنے کے بھی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم سال آخر کے طلباء اور طالبات کو اپنے اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے، ان کا انٹرویو کرنے کے لئے کئی کمپنیز خود یونیورسٹی 13 نومبر آئیں گیں۔ سیراب کے عنوان سے اس بھرتی میلہ کا اہتمام انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) اور ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ Recruitment Drive at Aligarh Muslim University

پروفیسر اسد اللہ خاں (پروگرام کنوینر اور ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی) نے بتایا کہ ملازمت کے خواہشمند مختلف کورسز کے طلباء و طالبات ویب لنک: ‘https://forms.gle/YarLNbNytWnRpdvo7’,پر اپنا رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اسد اللہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے مواقع تقرری کے علاوہ طلباء کو تجربہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی مجموعی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: AMU Student Felicitates اے ایم یو کے طالب علم یونیسیف کمیٹی کے وائس چیئر منتخب

یونیورسٹی کے ٹرینگ اور پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے کہا کہ بہت سی کمپنیاں اور پیشہ ور ادارے اس پروگرام میں آرہے ہیں۔ یہ بھرتی میلہ ہماری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ یونیورسٹی - انڈسٹری کے روابط کو مستحکم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر جہانگیر عالم ( آرگنائزنگ سیکریٹری) اور ڈاکٹر مزمل مشتاق (معاون کنوینر) نے کہا کہ ’’بھرتی میلہ آجروں کی طرف سے طلباء کو مواقع فراہم کرے گا اور ان کے تجربات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.