ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 'منہدم مسجد کی اسی جگہ دوبارہ تعمیر کی جائے' - etev bharat urdu

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے بدھ کے روز ظفر فاروقی کی زیر صدارت ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ میں پہلی بار کیپٹن افضل احمد سمیت تمام 10 ٹرسٹیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارہ بنکی میں مسجد انہدام واقعے کی مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہاں پر دوبارہ مسجد تعمیر کروائی جائے۔

بارہ بنکی واقع میں منہدم مسجد کی دوبارہ تعمیر ہو

author img

By

Published : May 19, 2021, 10:16 PM IST

اجلاس میں ٹرسٹ کے زیر التواء امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر ڈرائنگ جمع کرنا اور اس کی منظوری ساتھ ہی انکم ٹیکس حکام کی طرف سے 80 جی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنا اور اس کے مطابق ایف سی آر اے کے اصولوں کی تعمیل شامل تھا۔

کورونا وائرس کے مد نظر انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے آن لائن میٹنگ منعقد کی۔ ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ میٹنگ میں کیپٹن افضل جو افسران سے ڈرائنگ کی منظوری کے لئے کوشاں ہیں، نے نائب صدر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے ڈی اے) سے بات چیت کی اور بتایا کہ اُنہوں نے جلد از جلد منظوری کے لئے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا ہے۔

اس اجلاس میں انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ میں برطانوی راج کی مسجد کے انہدام پر تشویش کا اظہار کیا۔ جو دھنی پور کے قریب ہے اور آس پاس کے لوگ اس مسئلے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہاماری کے دوران کسی بھی انہدام کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بارہ بنکی کی مسجد کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

اس دوران ہم دھنی پور مسجد اور ہسپتال کمپلیکس کے لئے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہوں گے۔ ہم ریاست اور مرکزی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام ضروری منظوری فراہم کریں تاکہ ہمیں اپنا کام جلد شروع کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.