ETV Bharat / state

بنارس کے پارکس کا ریئلٹی چیک: میونسپل کارپوریشن کے دعوؤں کی کیا ہے حقیقت؟ - موجود پارک کی حالت

ای ٹی وی بھارت نے بنارس میونسپل کارپوریشن کے پارکس کا ریئلٹی چیک کیا ہے۔ اس دوران بنارس میونسپلٹی کے دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

Reality check of Banaras parks: What are the claims of the Municipal Corporation?
بنارس کے پارکز کا ریئلٹی چیک: میونسپل کارپوریشن کے دعوؤں کیا ہے حقیقت؟
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 11:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس اسمارٹ سٹی کے زمرے میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں کروڑوں کی لاگت کے ترقیاتی پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

بنارس کے پارکز کا ریئلٹی چیک: میونسپل کارپوریشن کے دعوؤں کیا ہے حقیقت؟

یہ دعوی سیاسی رہنما سے لیکر نوکر شاہ تک متعدد بار کرتے آئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک ماہ یا دو ماہ میں بنارس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے بھی پہنچتے ہیں اس کے باوجود بنارس شہر کا کیا حال ہے؟ اس ریئلٹی چیک (خاص) رپورٹ سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے بنارس میونسپل کارپوریشن کے ماتحت پارکز کا ریئلٹی چیک کیا ہے، جس میں بنارس کے مختلف پارکز کی حالت دکھائی گئی ہے، لہذا بنارس میونسپلٹی کے دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

بنارس میونسپل کارپوریشن کا دعوی ہے کہ بنارس کے پارکز کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ بوڑھے، بچے اور نوجوانوں کے گھومنے،ورزش کرنے کے لائق بنایا جارہا ہے۔ مختلف اقسام کے پھول و شجرکاری کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کی پوش کالونی بادشاہ باغ کے پارک کا جائزہ لیا جہاں اِن دعوؤں کے مطابق ایک بھی کام نظر نہیں آیا۔ کالونی کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مہینوں جد و جہد کے بعد اب بڑی بڑی گھاس کاٹی گئی ہیں۔ پارک کی حالت انتہائی خستہ ہے، جہاں پر ورزش کرنے اور گھومنے تو چھوڑیں اس میں دن کے اجالے میں بھی کوئی نہیں آتا ہے یہ پارک گندگی کی آماجگاہ کے ساتھ شرابیوں کا اڈہ بن گیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

کالونی کی خواتین کا کہنا ہے کہ بوڑھے بزرگ اور بچے چاہ کر بھی اس پارک میں نہیں جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ روڈ کے کنارے موجود پارکز کو خوبصورت بنا رہا، جو سیاسی رہنماؤں کی نظر سے گزرتا ہے باقی جو پارک کالونی کے اندر ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے موجود شہید ادیان پارک کا بھی ریئلٹی چیک کیا جس میں موجود ورزش کے ساز و سامان ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملے۔

عوام نے اپنے ردعمل عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میونسپل کارپوریشن اپنے دفتر کے سامنے موجود پارک کی حالت درست نہیں کرسکتا تو اندر کالونی میں موجود پارکز کی حالت کیا ہوگی؟ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.