ETV Bharat / state

بیس لاکھ کروڑ کا معاشی راحت پیکیج محض سفید ہاتھی - اترپردیش نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے وقت 20 لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی معاشی پیکچ کا اعلان کیا تھا۔ جس پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں آرا مشین ایسوسی ایشن کے سابق صدر فیصل خاں لالا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاشی پیکیج کو سفید ہاتھی قرار دیا۔

فیصل خاں لالا
فیصل خاں لالا
author img

By

Published : May 14, 2020, 10:52 PM IST

رامپور میں سرگرم سماجی کارکن اور آرا مشین ایسوسی ایشن کے سابق صدر فیصل خاں لالا نے وزیراعظم کے معاشی راحت پیکیج پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو قرض دیکر قرضدار بنانے سے اچھا ہوتا کہ ڈیزل اور پیٹرول کے دام 20 سے 25 روپئے فی لیٹر کم کئے جاتے اور تمام ہی کمرشیئل بجلی صارفین کا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی بل معاف کئے جاتے تو صنعتوں کو دوبارہ کھڑا کرنا آسان ہوتا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹی سے لیکر بڑی صنعتوں کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جائے گا، تب تک ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آئے گی۔

فیصل لالا نے کہا کہ بغیر مزدوروں کے لوگوں کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوگا، ایسے میں مائکرو انڈسٹری میں صرف سرمایہ کاری کی تعریف بدل کر 25 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے سے کاروبار کو کوئی منافع نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا 20 لاکھ کروڑ کا معاشی راحت پیکیج محض سفید ہاتھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.