ETV Bharat / state

Maulana Rabey Hasani Nadwi death مولانا رابع حسنی ندوی کا انتقال، ہندوستانی مسلمانوں میں غم کی لہر - مولانا رابع کے انتقال پر غم کی لہر

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی بعد نماز ظہر دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا کے انتقال سے علمی حلقے میں سوگ کی لہر ہے۔ Reaction on Maulana Rabey Hasani Nadwi death

reaction-on-maulana-rabey-hasani-nadwi-death
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کا انتقال پر ملال
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 5:31 PM IST

ویڈیو

لکھنؤ: معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے آج لکھنو کے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں آخری سانسیں لیں۔ مولانا 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، طویل علالت کے بعد مولانا کا بعد نماز ظہر انتقال کرگئے۔ مولانا کے انتقال سے علمی حلقے میں سوگ کی لہر ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ مولانا کے انتقال سے بہت ہی بڑا رنج و ملال ہے۔ مولانا کا انتقال علمی میدان میں بڑا عالمی خسارہ ہے۔ مولانا تقریباً 20 برس سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدارت کی عہدے پر ہے۔ مزید گزشتہ کئی برسوں سے لکھنؤ کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے روح رواں بھی رہے۔ مولانا کی کئی کتابیں جو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہوئی ہیں۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مولانا کے انتقال سے علمی حلقے میں سوگ کی لہر ہے۔ انہوں نے ملت کی ہمیشہ صحیح رہنمائی کی اور ان کی قیادت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جائزمسائل اٹھائے، ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے ملت کے ترویج و اشاعت کے لیے سرگرداں رہے ہیں اور ملت کی رہنمائی کیسے ہو اور صحیح راستے پر کیسے چلا جائے اس کے لیے مولانا ہمیشہ کوشاں رہتے تھے، ان کے انتقال سے نہ صرف علمی حلقے میں بلکہ ملکی سطح پر سوگ کی لہر ہے۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے مولانا کے انتقال پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کی ہے۔

  • ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड के सदर हज़रत मौलाना राबे हसनी नदवी साहब का इंतकाल, बेहद दुःखद।

    दिवंगत आत्मा को शांति दे ईश्वर।

    शोक संतप्त परिजनों के प्रति गहरी संवेदनाएं।

    भावभीनी श्रद्धांजलि ! pic.twitter.com/hGhyV0sYlm

    — Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) April 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر حلقہ ڈاکٹر ملک محمد فیصل فلاحی نے مولانا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شفقت و محبت، عاجزی و انکساری، اتحاد و اتفاق اور بردباری و تحمل کا عملی نمونہ تھے۔ لواحقین کے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امیر حلقہ نے کہا کہ جماعت اسلامی غم کی اس گھڑی میں مغموم اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ رب العالمین سے دعا گو ہوں کہ اللہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ ملک فیصل فلاحی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی کے رخصت ہونے سے جو خلا پیدا ہوئی ہے اس کا نعم البدل انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں مسلم پرسنل لاز کے تحفظ کے لیے جو کام ہو رہے تھے، وہ انتہائی اہم تھے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں مولانا کا ہم سے رخصت ہوجانا ایک عظیم خسارہ ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔آمین

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.