فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کی اسپیشل اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (پاسکو ایکٹ) نے پیر کو ایک بچی سے جنسی زیادتی کے خاطی کو عمر قید کی سزا اور 41 ہزار روپیے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے فتح گڑھ کوتوالی علاقے کے ایک محلہ باشندہ 13سالہ ایک نابالغہ کے ساتھ ماہ جولائی 2020 میں انل عرف جھمن نے عصمت دری کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں انوسٹی گیٹر نے ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ فائل کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وکیل وکاس کٹیار نے پیروی کی۔
اسپیشل اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (پاسکو ایکٹ) نے شواہد و گواہوں کی بنیاد پر انل عرف جھمن کو خاطی قرار دیتے ہوئے پیر کو عمر قید اور 41ہزار روپیے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ 6 جون کو مدھیہ پردیش کی بھنڈ ضلع عدالت کے خصوصی جج نے ایک نابالغ کو ورغلا کر اسے اغوا کرنے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ساتھ ہی متاثرہ کو تین لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Bhind Rape Case بھنڈ میں اغوا اور جنسی زیادتی کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا
یواین آئی