ETV Bharat / state

رمضان اسپیشل کٹ غریبوں میں تقسیم

کورونا وائرس کے سبب اس بار کا رمضان سابقہ سالوں کے رمضان سے بالکل مختلف ہے۔ سب سے بڑا بحران ان لوگوں کے سامنے ہے، جو روزانہ کماتے کھاتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں کئی تنظیمیں ان کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

رمضان اسپیشل کٹ غریبوں کو تقسیم
رمضان اسپیشل کٹ غریبوں کو تقسیم
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:35 PM IST

اترپردیش کی دارالحکومت میں غریب روزے داروں کی امداد کے لئے 'مسلم یوتھ برادرس' مثالی کام کر رہی ہے۔ ملک میں جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہے یہ تنظیم بدستور امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روزہ داروں کو 'رمضان اسپیشل کٹ' تقسیم کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران 'مسلم یوتھ برادرس' کے سربراہ حافظ محمد وسیع نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہے غریبوں کو راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کیونکہ جو روز کمانے کھانے والے ہوتے ہیں۔ ان کے سامنے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اس مشکل گھڑی میں سبھی کام دھندے بند ہیں اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں، جو دوسرے شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے، ہم لوگ ایسے پریوار کی لگاتار مدد کر رہے ہیں۔

حافظ وسیع نے بتایا کہ پہلے راشن کٹ میں آٹا، چاول، دال، آلو پیاز، نمک، تیل تھا لیکن اب رمضان المبارک کے موقع پر ہم نے روزہ داروں کے لئے اسپیشل 'رمضان کٹ' تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم لوگوں سے معلومات حاصل کرتی ہے کہ کون مستحق ہیں؟ کس گھر میں بیوہ ہے؟ اگر ہمارے پاس کسی کا فون آتا ہے تب ہم ان کے یہاں خود راشن دینے جاتے ہیں اور سبھی کا نام، فون نمبر، پتہ ڈائری میں نوٹ کرلیتے ہیں۔

مسلم یوتھ برادرس کے سربراہ حافظ محمد وسیع نے بتایا کہ رمضان کے پہلے تک 1500 پریوار کو راشن کٹ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ اب رمضان المبارک کے موقع پر سحری اور افطار کے اعتبار سے راشن دے رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.