ETV Bharat / state

رامپور: سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی گرفتار - مولانا انصار احمد قاسمی کی تذلیل

گذشتہ کئی روز سے بحث کا موضوع بنے معروف درگاہ حضرت حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی کو آج صبح پولیس نے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری آج صبح تقریباً 8:30 بجے کی گئی۔

Rampur: Sajjada Nasheen Farhat Ahmad Khan Jamali arrested
رامپور: سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 3:48 PM IST

ریاست اترپردیش میں شہر رامپور کی معروف درگاہ حضرت حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

رامپور: سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی گرفتار

فرحت احمد جمالی کے اہل خانہ کے مطابق آج صبح 8:30 پولیس کی دو سے تین گاڑیاں پڑوس کے ایک گھر کے باہر کھڑی تھیں اور پڑوس کے کچھ لوگوں کو پولیس گاڑی میں بیٹھا کر لے جانے کی کوشش کر رہی تھی، جب پڑوس کے لوگوں نے شور کیا تو فرحت احمد جمالی بھی آوازیں سن کر باہر آئے۔ جیسے ہی وہ باہر گئے پولیس نے ان کو بھی اپنی حراست میں لیتے ہوئے گاڑی میں بیٹھا لیا اور اپنے ساتھ تھانہ لے گئے۔

Rampur: Sajjada Nasheen Farhat Ahmad Khan Jamali arrested
رامپور: سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی گرفتار

فرحت جمالی کے بھائی محسن جمالی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھائی کی گرفتاری کے ذمہ دار ایس پی رامپور شگن گوتم ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم کے ذریعہ گذشتہ دنوں فرحت احمد جمالی اور مولانا انصار احمد قاسمی کی تذلیل کا معاملہ رامپور میں بحث کا موضوع بنا ہوا تھا۔ اس متعلق گذشتہ روز آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر توقیر رضا خاں بھی علماء کی حمایت میں رامپور پہنچے تھے اور انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان علماء کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ بھی اپنے تمام لوگوں کے گرفتاری دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.