ETV Bharat / state

بازاروں میں پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا، دو کو لیا حراست میں - اردو نیوز رامپور

اترپردیش کے ضلع رامپور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی بازار بند ہیں۔ عید کی خرید و فروخت کے لئے جب کچھ تاجر آج ہوم ڈیلیوری کا سامان لینے اپنی دوکان پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے اچانک ان پر لاٹھی ڈندوں سے حملہ کر دیا اور دو تاجروں کو مارتے پیٹتے گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ کوتوالی لے گئے۔

rampur police lathi charge on traders
بازاروں میں پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا، دو کو لیا حراست میں
author img

By

Published : May 14, 2021, 12:19 PM IST

رامپور کی شاداب مارکیٹ میں آج جب کچھ تاجر ہوم ڈیلیوری کا سامان لینے اپنی دوکان پر پہنچے تو وہاں موجود تقریباً 7 سے 8 پولیس اہکاروں نے تاجروں پر لاٹھی ڈنڈے برسانا شروع کر دیے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس نے اپنا ڈنڈا اتنی تیزی سے چلایا کہ وہاں موجود دو خواتین بری طرح چیخنے چلانے لگیں۔ اس دوران پولیس اپنے ساتھ دو تاجروں کو حراست میں لیکر گاڑی میں بیٹھاکر تھانہ کوتوالی لے گئی۔

قابل ذکر ہے کہ رامپور میں آج بڑی تعداد میں پولیس فورس پہنچ رہی ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے مذہبی رہنماؤں کو تھانوں میں بلاکر میٹنگیں کی جا رہی ہیں اور مسلمانوں سے گھروں میں رہ کر عید کی نماز پڑھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ عید کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس بھی اور رواں برس بھی کورونا وباء کا سب سے زیادہ منفی اثر ان بازاروں کے متوسط درجہ کے تاجروں پر پڑ رہا ہے۔ ابھی گذشتہ برس کے لاک ڈاؤن سے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی یہ تاجر کر بھی نہ سکے تھے کہ اس مرتبہ کورونا کی دوسری لہر نے ان تاجروں سے مکمل طور پر روزی روٹی کا حق چھین لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنارس: کورونا گائیڈلائین کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

تاجروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے ان کو زبردست معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے جس سے کووڈ جسی وباء سے بھی بچا جا سکے اور ملک کے باشندے معاشی بحران کا بھی شکار نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.