ETV Bharat / state

اداکارہ جیا پردہ نہیں ہوئی عدالت میں پیش، گرفتاری کا حکم - جیا پردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے دوران اداکارہ جیا پردا عدالت میں حاضر نہیں ہو رہی ہیں۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے 19 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ mp mla court on jayaprada

rampur mp mla court directs actress jayaprada to appear on december 19
اداکارہ جیا پردہ نہیں ہوئی عدالت میں پیش، گرفتاری کا حکم
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 11, 2023, 10:46 PM IST

رامپور: رامپور کی سابق ایم پی اور اداکارہ جیا پردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں میں پیر کو بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرکے حاضر کرنے کی ہدایت پولیس انتظامیہ کو دی ہے۔

عدالت نے اس کے ساتھ ہی اداکارہ کی ضمانت دینے والوں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ جیہ پردہ کے خلاف پانچ بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں آج پھر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جیہ پردہ آج بھی تاریخ پر حاضر نہیں ہوئیں۔ جیہ پردہ پر سال 2019 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملے زیر غور ہیں۔

جیا پردہ نے 19 اپریل 2019 کو ضلع کے سوار تھانے کے گاؤں نور پور میں ایک سڑک کا افتتاح کیا تھا۔ اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ اس کی بنیاد پر فلائنگ اسکواڈ ٹیم مجسٹریٹ -34 سوار ڈاکٹر نیرج کمار پاراشاری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس کے بعد سے ایم پی-ایم پی ایل کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں کیس کی سماعت مسلسل جاری ہے۔ آج جیہ پردہ کو اس معاملے میں آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانا تھا۔جیہ کے خلاف سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی دوسرا معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر ایس پی کے سینئر رہنما اعظم خاں کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ اس الیکشن میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑ تھا۔ دوسرا مقدمہ کیمری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پپلیا مشر گاؤں میں منعقد عوامی ریلی میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

جیا کے وکیل سندیپ سکسینا نے بتایا کہ آج سپریم کورٹ کے وکیل اصغر خان مقامی عدالت پہنچے ۔اصغر خان نے دونوں معاملوں میں ریکال کے لئے عرضی داخل کی۔ لیٹر میں میڈیکل بیک گراونڈ کی بنیاد پر درخواست کی گئی ہے۔ لیکن عدالت نے عرضی خارج کرتے ہوئے ایس پی رامپور کو حکم دیا ہے۔ آرڈر میں جیہ پردہ کو عدالت میں پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.