ETV Bharat / state

رامپور: جامع مسجد میں پانچ افراد نے نماز عید الفطرادا کی

author img

By

Published : May 25, 2020, 12:06 PM IST

لاک ڈاون کے نفاذ کے درمیان عید سعید کی آمد ہوئی ہے ۔ عید کی آمد سے مسلمان مسرورتو ہیں مگر ان کی یہ مسرت ادھوری ہے ۔ ہرسال پر رونق رہنے والی عید آج سادگی سے گذر رہی ہے ۔عالمی وبا کورونا کے مضر اثرات کے تحفظ کے پیش نظر جاری لاک ڈاون نے عیدگاہ کی صفوں کو سنسان کردیا ہے ۔

پانچ افراد نے نماز عید الفطرادا کی
پانچ افراد نے نماز عید الفطرادا کی

آج عید الفطر کا دن ہے۔ عالم اسلام میں یہ دن کافی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر کا اہتمام دو رکعت نماز عید الفطر ادا کرکے کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس لئے یہ عید کافی مختلف نظر آ رہی ہے۔

پانچ افراد نے نماز عید الفطرادا کی

اتر پردیش کے رامپور کے گلی، محلوں اور چوراہوں پر خاکی وردی میں صرف پولیس کے جوان ہی ہیں جو عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کرانے کے لئے اپنی ڈیوئی پر تیعنات ہیں۔ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی وجہ سے کسی بھی اجتماع کی کوئ اجازت نہیں ہے اس لئے مسلمان اس پر عمل کرتے ہوئے عید کا اہتمام اپنے گھروں پر رہ کر ہی کر رہے ہیں۔

مساجد میں صرف پانچ نمازیوں کو جانے کی اجازت ہے۔ اس لئے جہاں ہمیشہ عید کے دن نمازیوں کے پرنور چہرے بڑی تعداد میں نظر آتے تھے لیکن آج ہر جانب سناٹاہے ۔ مسلمان اپنے عمل سے عید کا واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کورونا مضر اثرات سے بچنا ہے تو اپنے گھروں میں ہی محفوظ رہیں۔
جامع مسجد رامپور میں بھی پانچ افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔ عید الفطر کی نماز بھی یہاں آج نائب امام جامع مسجد مولانا حسیب احمد نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے صبر کرنے اور گھروں پر رہنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.