ETV Bharat / state

رامپور: کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی

بھارتی کسان یونین سے وابستہ کسان بڑی تعداد میں رامپور ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر حکومت کی کسان مخالف پالیسوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی
کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 8:30 PM IST

لکھیم پور کھیری کسان مخالف تشدد اور مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کے دوران پیرکےروز ملک کے دیگر خطوں کے ساتھ ہی اترپردیش کے رامپور میں بھی ریل روکو تحریک چلائی گئی۔

کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی

بھارتی کسان یونین سے وابستہ کسانوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگاکر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

لکھیم پور کھیری معاملہ میں کسانوں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ زراعت سے متعلق مرکزی حکومت کے متنازع قوانین اور لکھیم پور کھیری معاملے کے خلاف آج کسانوں نے ریل روکو تحریک چلائی۔

بھارتی کسان یونین سے وابستہ کسان بڑی تعداد میں رامپور ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر حکومت کی کسان مخالف پالیسوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ: جشن یوم سرسید تقریب کا اہتمام

اس دوران ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ شدید بارش کے باوجود بھی کسان کثیر تعداد میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریل روکو تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دیکھ لینا چاہئے کہ کسانوں میں کتنا غم و غصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب کسانوں کی بات کو سننا چاہئے۔ ساتھ ہی کسان رہنماء نے یہ بھی کہا کہ اگر اب بھی حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو نظرانداز کیا تو آئندہ کسان اس سے بھی زبردست تحریک چلائیں گے۔

ریل روکو تحریک کے دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ اس دوران کئی مرتبہ کسانوں کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوتی دکھائی دی۔

واضح رہے کہ زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اب 11ویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے لیکن جہاں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو تیار دکھائی نہیں دے رہی ہے وہیں کسان بھی مسلسل اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.