رامپور: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین کے جنرل سکریٹری حسیب احمد کو مال گودام چوراہے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حسیب احمد کو لکھنؤ سے لوٹتے وقت مال گودام چوراہے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حسیب احمد کو سول لائنس پولیس نے سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا۔دراصل حسیب احمد کا وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ پانچ مہینے پہلے کسانوں کی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران انہوں نے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
اس معاملے میں بی جے پی لیڈر فصاحت علی خان شانو کی تحریر پر پولیس نے رپورٹ درج کی تھی۔ اس معاملے میں حسیب احمد نے معافی بھی مانگ لی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا تھا۔ اس میں حسیب احمد نے کہا تھا' ہم سرکاریں بناتے ہیں اور بگاڑتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے پی ایم پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
اس معاملے کی جانچ تھانہ سول لائن پولیس کر رہی ہے۔ آج صبح کسان لیڈر حسیب احمد کو لکھنؤ سے واپس آتے وقت سول لائنس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حسیب احمد کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ (یو این آئی)