ETV Bharat / state

رامپور: مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اترپردیش کے شہر رامپور میں کانگریس رہنما اور کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔

protest against inflation
protest against inflation
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 9:52 PM IST

رامپور کانگریس کے لیڈران نے بیل گاڑی پر رسوئی گیس سلینڈر اور موٹر سائیکل رکھ کر بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

کانگریس کا احتجاج

روز بروز رسوئی گیس اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے سے عوام کا برا حال ہے لیکن حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رامپور میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیداران و کارکنان نے سڑکوں پر اترکر مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

کانگریس کارکنان نے بیل گاڑی پر موٹر سائیکل اور رسوئی گیس سلینڈر رکھ گیس کی بڑھتی قیمتوں اور پیٹرول و ڈیزل کے آسمان چھوتے دام کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کانگریس کے ضلعی صدر دھرمیندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسلسل مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں اس لیے حکومت مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کرے۔

وہیں کانگریس کے شہری صدر مامون شاہ خان نے کہا کہ کانگریس کارکنان مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں سڑکوں پر ہیں۔ جب تک حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرتی تب تک کانگریس سڑکوں پر احتجاج کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت مہنگائی کم کرے یا کرسی خالی کرے: کانگریس

انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان گزشتہ 7 ماہ سے دھرنے پر ہے لیکن حکومت ان کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں ہے کانگریس کسانوں کے ساتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.