ETV Bharat / state

رامپور: پنچایت چیئرمین کے انتخاب کے تحت جیت کے دعوے - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آج ضلع پنچائت کے چیئرمین کے عہدے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے امیدواروں نے کلیکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کرکے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے۔

جیت کے دعوے
جیت کے دعوے
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 8:32 PM IST

پنچایتی انتخابات کے بعد آج ضلع پنچایت کے چیئرمین کے عہدے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ سب سے پہلے سماجوادی پارٹی کی جانب سے وارڈ 10 سے پنچایتی انتخاب کے لئے نسرین جہاں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

جیت کے دعوے

اس دوران انہوں نے اپنے آپ کو چیئرپرسن کی مضبوط امیدوار بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو کافی حمایت حاصل ہے ۔اور وہ ضلع پنچایت کی چیئرمین منتخب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام نے ان کو جیت دلاکر یہاں تک پہنچایا ہے اور اب چیئرپرسن کے عہدے کے لئے بھی ان کو حمایت حاصل ہونے کافی امید ہے۔

وہیں بی جے پی کی جانب سے ضلع پنچایت کے چیئرمین کے عہدے کے امیدوار خیالی رام لودھی ہیں۔ انہوں نے بھی کلیکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اپنی جیت پرزور دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ ضلع میں ایک ماہ قبل ہوئے پنچایتی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی تھی ۔جبکہ بی جے پی دوسرے نمبر کی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی۔ اس کے علاوہ کانگریس کا یہاں کھاتہ بھی نہیں کھل سکا تھا۔

مزید پڑھیں :بارہ بنکی: پنچایت انتخابات کے درمیان 30 لاکھ کی شراب برآمد

اب 3 جولائی کو ضلع پنچایت کے چیئرمین کا انتخاب ہونا ہے۔ سماجوادی پارٹی جہاں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا دعوی کر رہی ہے تو وہیں بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ بھلے ہی ان کے پاس ضلع پنچایت کے اراکین کی تعداد کم ہو لیکن دیگر آزاد اراکین کی حمایت سے انہی کی پارٹی کا امیدوار چیئرمین منتخب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.