ETV Bharat / state

عریشہ خاں بنی سی بی ایس ای 10ویں کی یو پی ٹاپر

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دسویں جماعت کے بھی نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے رامپور کی عریشہ خان 99۰4 فیصد نمبرات حاصل کرکے پورے اترپردیش کی ٹاپر بن گئیں۔ عریشہ کی اس کامیابی سے نہ صرف اس کے گھر والوں کا سر فخر سے اونچا ہوا ہے، بلکہ مسلم معاشرے کی لڑکیوں کو بھی کافی حوصلہ ملا ہے۔

rampur areesha khan become UP topper
عریشہ خاں بنی سی بی ایس ای 10ویں کی یو پی ٹاپر
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:41 PM IST

رامپور کی عریشہ خان نے سی بی ایس ای سے کلاس 10ویں میں 99۰4 فیصد نمبرات کے ساتھ پورے اترپردیش کو ٹاپ کرکے رامپور کا نام روشن کر دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عریشہ کی اس نمایاں کامیابی سے ان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ عریشہ کے رشتہ دار اس کے گھر پر پہنچ کر اس کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی ایک دوسرے کو میٹھائی بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران عرشیہ نے بتایا کہ، 'ان کو کامیابی ان کے گرین ووڈ اسکول کے ٹیچرس کا بھرپور تعاون اور گھر والوں کی جانب سے مکمل سپورٹ کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'جہاں اسکول میں ان کے ٹیچرز ان کی پڑھائی میں مدد کرتے رہے، وہیں گھر پر ان کی خالہ نے ہی شروع سے ان کو اپنے ساتھ پڑھایا۔ کھبی باہر سے کوئی کوچنگ نہیں کرنی پڑی۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'وہ شروع سے ہی اپنے کلاس میں ٹاپر رہیں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'نویں جماعت میں انہوں نے اپنا اسکول ٹاپ کیا تھا۔ عریشہ کہتی ہیں کہ ان کو لیڈرشپ کافی پسند ہے، اسی لئے وہ مستقبل میں آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی ہیں۔'

معاشی تنگیوں کا سامنا کرتے ہوئے عریشہ کے والد مزمل اپنے تینوں بچوں کو تعلیم دلا رہے ہیں۔ وہ ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرکے اپنے گھر کا گزر بسر چلا رہے ہیں۔ اپنی بیٹی کی اس نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ، 'اس خوشی کو بیاں کرنے کے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔'

پہلی مرتبہ رامپور کی طالبہ کے ذریعہ یو پی ٹاپ کرنے پر رامپور کے لوگ بھی کافی خوش ہیں اور عریشہ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارکباد پیش کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.