رام پور میں کلکٹریٹ دفتر کے باہر وکلا نے احتجاج کیا اور معاملے میں ملوث ایس آئی (سب انسپکٹر) روہت یادو کو معطل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
بار ایسوسی ایشن نے اپنی میٹنگ کرکے تین دن تک عدالتی کام کاج بند کرکے مکمل ہڑتال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے میمورنڈم بھی پیش کیا۔
دراصل رامپور میں ضلعی عدالت کے باہر چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمیٹ کے بائک پر آتے کچھ وکلاء کو روک لیا تھا اور پھر ان سے ہیلمیٹ پہن کر آنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی پولیس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ یا تو واپس گھر جاکر ہیلمیٹ پہن کر آئیں یا اپنا چالان کرائیں۔ اس دوران وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کافی کہا سنی ہو گئی تھی۔
وکلا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور چالان کانٹے کے لیے راضی ہونے کے بعد بھی ان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔