ETV Bharat / state

Raunaq E Ramzan رمضان المبارک کے پیش نظر بازاروں کی رونق میں اضافہ - مرکزی سیرت کمیٹی جونپور

رمضان المبارک کی آتے ہی چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر رونق بڑھ جاتی ہے۔ بازاروں میں مختلف خورد و نوش کی اشیاء فروخت ہوتی ہیں روزے دار پھل، کھجور، سیوائیاں، فینی وغیرہ بڑے شوق سے خریدتے ہیں اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 11:41 AM IST

Updated : Mar 31, 2023, 12:56 PM IST

رمضان المبارک کے پیش نظر بازاروں کی رونق میں اضافہ

جونپور: رمضان المبارک کے آتے ہی گلی، چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر رونق بڑھ جاتی ہے اور بازاروں میں مختلف خورد و نوش کی اشیاء فروخت ہوتی ہیں روزے دار پھل، کھجور، سیوائیاں، فینی وغیرہ بڑے شوق سے خریدتے ہیں اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں مسلمان مسجدوں میں تلاوت و عبادت کرتے ہیں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرتے ہیں اور رات میں تراویح کا اہتمام کرتے ہیں رمضان المبارک کی مناسبت سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اترپردیش کے جونپور شہر کے مختلف دکانداروں سے بات کی اور بازار کی رونق کو اپنے ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کھجور فروش محمد عظیم اللّٰہ بتایا کہ کھجور کا کام 43 سال سے کر رہا ہوں اور ہمارے پاس 132 قسم کی کھجوریں 1600 سے لیکر 80 روپے تک کی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار کی بکری ہر مرتبہ سے اچھی ہے اور مسجد میں بھی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تربوز کے تاجر جلال الدین شاہ نے بتایا کہ مارکیٹ تو کچھ خاص نہیں ہے لیکن اللّٰہ کی ذات پر بھروسہ ہے اور اس مرتبہ مہنگائی بھی آسمان چُھو رہی ہے سبھی پھلوں میں صرف تربوز ہی سب سے سستا اور بہترین پھل ہے جو تازگی پیدا کرتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان عالم و مفتی عبد الرحمن قاسمی نے بتایا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا اس مہینے کی اہمیت اسی وجہ سے زیادہ ہو جاتی ہے کہ اس مہینے میں اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل کرنے کے لیے خاص فرمایا اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس مہینے میں اللّٰہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور جو شخص کسی روزے دار کو افطار کراتا ہے تو اسے بھی اس کے روزے کے برابر ثواب ملتا ہے اور یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غمخواری کا مہینہ ہے۔

مرکزی سیرت کمیٹی جونپور کے صدر حفیظ شاہ نے بتایا کے رمضان المبارک سے قبل صاف و صفائی کو لیکر میمورینڈم کے ذریعہ ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد مسجدوں کے پاس صاف صفائی کا انتظام ضلع انتظامیہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور شہر کے تمام مساجد میں تراویح کی نماز ادا کی جا رہی ہے اور ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق مسجد کے مائک کا ساؤنڈ رکھا جا رہا ہے۔ ہم ضلع انتظامیہ سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Ramadan 2023 کھجور کھانے کے مذہبی و طبی فوائد

Last Updated : Mar 31, 2023, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.