مظفر نگر کے قومی شہرہ 58 پر پھولوں کے ساتھ راکیش ٹیکت کا زبردست استقبال rakesh ticket warm welcome in muzaffarnagar کیا گیا۔ جگہ جگہ پر لوگوں اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کا ایک بڑا ہجوم راکیش ٹیکت کے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ راکیش ٹیکت نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور سیکڑوں کاروں کے قافلے کے ساتھ وہ اپنے آبائی گاؤں سیسولی کے لیے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکیش ٹیکت کہاکہ' مظفر نگر میرا انقلابی علاقہ ہے، اڑی بھیڑ میں یہی تو ساتھ دیتا ہے، ضرورت پڑنے پر گھر کے ہیں بڑے لوگ لاٹھی لے کر سامنے آتے ہیں۔ کسان اپنے حقوق کی لڑائی اب پورے ملک میں لڑے گا، اس لڑائی میں ہریانہ پنجاب اتراکھنڈ کے ساتھ ساتھ مظفر نگر کا بھی بڑا کردار ہے، جو کسان تحریک میں شریک تھے اب وہ اپنے اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، یہ فتح مارچ ہے جو ملک میں ہر جگہ سے نکل رہا ہے۔'
مزید پڑھیں: