ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کے فیصلے پر راکیش ٹکیت کا ردعمل

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بینچ نے کہا کہ دہلی پولیس طئے کرے کہ کس کو دہلی میں داخلے کی اجازت دی جائے اور کسے نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر راکیش ٹکایٹ کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 1:49 PM IST

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مختلف قسم کے ردعمل آنے شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی کسان یونین کے رہنما و ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ سپریم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ عدالت عظمی کے مشکور ہیں کہ اس نے کسانوں کی جذبات کا خیال کیا اور درست فیصلہ دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر راکیش ٹکیت کا ردعمل

انھوں نے کہا کہ دہلی پولیس سے ٹریکٹر ریلی کے لئے راستہ مانگا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کسان یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2021 کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ رنگ روڈ سے دہلی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم رنگ روڈ سے داخلے کی اجازت انہیں نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹریکٹر ریلی: دہلی پولیس معاملے کو دیکھے، سپریم کورٹ کا تبصرہ

اس کے لیے کسان بضد ہیں کہ دہلی پولیس انہیں ٹریکٹر مارچ کے لیے راستہ فراہم کرے تاکہ وہ یوم جمہوریہ کے دن ترنگا کی ریلی نکال سکیں۔

خیال رہے کہ کسانوں کی تحریک گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے پُرامن طور پر جاری ہے اور 26 جنوری 2021 کو ہونے والا ٹریکٹر مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

کسانوں کی جانب سے تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں احتجاج گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.