مظفر نگر: کسانوں کی تحریک کے درمیان کسانوں کے بڑے لیڈر کے طور پر ابھرنے والے چودھری راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ نکالا جائے گا۔ ملک کی تمام ریاستوں میں کسانوں کی زمینیں چھیننے کی سازش کی جارہی ہے روزگار بلکل ختم ہوچکا ہے اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے 2013 کا لینڈ ایکٹ تھا، اس میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔کسانوں کی زمین صنعت کاروں کے پاس جا رہی ہے۔لائٹ اور بجلی کی پریشانیوں سے کسان جوجھ رہا ہے۔ نئے سال کے دن مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نہ صرف سنگین الزامات لگائے بلکہ کسانوں سے ایک بار پھر احتجاج کرنے کی اپیل کی۔ Rakesh Tikait Announces Tractor March
راکیش ٹکیت نے کہا کہ گاؤں سے لے کر شہر تک کسان بھائی ملک کے کونے کونے میں ٹریکٹر مارچ نکال کر ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے اور کسانوں کے مختلف مطالبات سے متعلق میمورنڈم دے کر ٹریکٹر مارچ کا اختتام کریں گے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس جھوٹ بولنے سے فرصت ہی نہیں ہے تو کسانوں کے لئے کچھ سوچیے۔ اس وقت حکومت صرف جوڑ توڑ کی سیاست کر رہی ہے۔ حکومت صرف تین چیزوں پر کام کر رہی ہے، نمبر 1، اسے ووٹ کیسے ملے گا، نمبر دو، کھاپ پنچایتوں کو کیسے توڑا جائے گا، اور تیسرا، کسان تنظیموں کو کیسے توڑا جائے، حکومت ان چیزوں پر کام کر رہی ہے۔ Rakesh Tikait Announces Tractor March
جو مسائل ہم اٹھا رہے ہیں، حکومت اپنے طریقے سے اور کسانوں کے درمیان اپنے لوگوں کو بھیج کر عام لوگوں کی رضامندی حاصل کر لیتی ہے کہ یہ مسئلہ ہمارا ہے، ہم اسے پورا کریں گے لیکن پورا نہیں کرتے۔ روزگار ختم ہو گیا ہے اور مہنگائی بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ 26 جنوری کو ہماری ٹریکٹر ٹرالی گاؤں سے شہر تک چلے گی، 26 جنوری کو ہمارے ٹریکٹر ضلعی ہیڈ کوارٹر جائیں گے اور وہاں ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم دیں گے۔ 26 جنوری کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندولن ہوں گے۔ Rakesh Tikait Announces Tractor March
یہ بھی پڑھیں : Akhilesh On BJP Govt بی جے پی اقتدار میں کسان تباہ حال میں، اکھلیش