ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے راجپوت سماج کے لوگوں نے احتجاج کیا۔
راجپوت سماج سے وابستہ افراد نے ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک سیریل میں ان کی برادری کی غلط شبیہ پیش کرنے کا الزام عائد کیا اور ٹی وی چینل اور سیریل بنانے والوں کے خلاف بر ہمی کا اظہار کیا-
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پر چینل رات 10 بجے ایک سیریل شروع ہوا ہے جس میں ان کے سماج کو بدکردار اور ظالم کے طورپر پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ راجپوت نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ جس انداز میں ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے سیریل میں راجپوت سماج کو پیش کیا گیا ہے، اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیریل سے لوگ اچھی چیزیں سیکھتے ہیں، تفریح کرتے ہیں۔ اس سے کسی طبقہ کردار کشی کرنا غلط اور منفی کام ہے۔
مزید پڑھیں:
سہارنپور: پاورکنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج
احتجاجیوں نے مذکورہ سیریل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف جلد از جلد کارروائی نہیں کی جاتی تو پھر راجپوت سماج کے افرا دسڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔