ETV Bharat / state

راج ناتھ کا ملک کی ہمہ جہت ترقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور - جمہوری حقوق اور ملک میں کام

راج ناتھ سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ دفاع، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات اورآئی آئی ٹی کانپور کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی شکایات تجزیہ ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

Rajnath
راجناتھ
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 11:05 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز ملک کی ہمہ جہتی ترقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ اس کے امکانات کو تمام اہم شعبوں میں تلاش کیاجانا چاہئے۔

سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ دفاع ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات اورآئی آئی ٹی کانپور کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی شکایات تجزیہ ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارتی افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اہل'

انہوں نے کہا "یہ ایک اہم پیش رفت ہے ، جس میں سائنسی علوم اور ٹکنالوجی کے استعمال سے ہم شہری مرکز اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔" انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملازم شکایت کے شعبے میں اپنی شکایت درج کرتا ہے تو ، اس کی توقع صرف ایک شکایت نہیں بلکہ اس کے جمہوری حقوق اور ملک میں کام کرنے والے شکایت نظام بھی جڑی ہوتی ہیں۔ شکایت کے ازالہ کے طریق کار کے ذریعہ فوری کارروائی اس میں ایک بہت ہی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شکایت کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور شکایت کنندہ کو عدالت کا چکر لگانا پڑتا ہے اور اس کے بعد بھی کئی بار اس کی شکایت حل نہیں ہو پاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.