راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "راہل بجاج کا انتقال Death of Rahul Bajaj ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم ایک ایسے دور اندیش سے محروم ہو گئے۔جس کی ہمت پر ہمیں فخر ہے۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری گہری تعزیت۔"
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ''راہل بجاج جی Rahul Bajaj نے بلند ہندوستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ملک کی ترقی کے سفر میں ایک منفرد معاون شخصیت تھے اور وہ ہمیشہ سچ اور آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے والے اقدار کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی موت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔عاجزانہ خراج عقیدت۔"
واضح رہے کہ بجاج گروپ کے سابق چیئرمین راہل بجاج کا آج پونے میں 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ کینسر میں مبتلا تھے۔
یو این آئی