ETV Bharat / state

سہارنپور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال - ستسنگ میں تقریبا سو مسلم مزدور

ضلع سہارنپور میں واقع رادھا سوامی ستسنگ بیاس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں مزدوروں کا پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

رادھا سوامی ستسنگ بیاس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت

author img

By

Published : May 1, 2020, 1:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس میں ہزاروں مزدور پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وہیں اس ستسنگ میں تقریبا سو مسلم مزدور بھی ہے۔ ان کے لیے ستسنگ کے اندر رمضان المبارک کے موقعے پر نماز و افطار کا بھی احتمام کیا گیا ہے۔

ستسنگ بیاس کے سربراہ بابا گرندر سنگھ مہاراج کی ہدایت پر کورونا تباہی کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ستسنگ کے تمام دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ ستسنگ کے خدمت گار ہزاروں لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے کیمپ میں ضلع اور مہاجر مزدوروں کے لیے ایک شیلٹر ہوم تعمیر کیا ہے۔ اب تک بہت سے مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی اضلاع بھیج دیا گیا ہے۔ کیمپ میں تقریبا 600 افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 100 مزدور مسلم معاشرے سے ہیں جو رمضان کے موقعے پر روزے رکھ رہے ہیں اور نماز بھی ادا کر رہے ہیں۔

ستسنگ کیمپ کے خدمت گاروں کا کہنا تھا کہ 'دوسرے لوگوں کے ساتھ روزگاروں کے لیے بھی ان کی سہولت اور خصوصیات کے مطابق کیٹرنگ کے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔ تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.