ETV Bharat / state

Kaleem Siddiqui: مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری پر سوال - مولانا کلیم صدیقی پر مذہب تبدیلی کروانے کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں پھلت کے رہنے والے مولانا کلیم صدیقی کو کل شام اتر پردیش اے ٹی ایس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد ان کی گرفتاری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

مولانا کلیم صدیقی گرفتار
مولانا کلیم صدیقی گرفتار
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:59 PM IST

اتر پردیش اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیقی پر مذہب تبدیلی کروانے اور بیرون ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لینے کا الزام لگایا ہے۔ مولانا کلیم صدیقی کا شمار بڑے علماء میں ہوتا ہے۔ وہ پھولت کے مدرسہ جامعہ امام ولی اللہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

مولانا کلیم صدیقی گرفتار

مولانا موصوف کے گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا کلیم صدیقی اپنے ساتھیوں کے ساتھ میرٹھ میں ایک پروگرام میں شریک ہونے کے لیے گئے تھے اور وہاں سے لوٹتے وقت اے ٹی ایس کی ٹیم کے ذریعے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ مولانا کلیم صدیقی کے بارے میں جانکاری تو موصول ہوگئی ہے لیکن ابھی تک ان کے ساتھیوں کی کوئی خبر نہیں ہے۔

بتادیں کہ مظفر نگر کے گاؤں پھولت میں واقع دارالعلوم رحمانیہ کے مینیجر مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھ ساتھ دیگر علماء کے اچانک لاپتہ ہونے سے ان کے اہل خانہ اور پورے گاؤں میں غم و غصے کا ماحول ہے۔

مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے مولانا کلیم صدیقی گاؤں پھولت میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک مدرسے کے جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق مولانا کلیم صدیقی غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے ایک سماجی تنظیم بھی چلاتے ہیں اور غریب لوگوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ ان کے خاندان کے لوگ دہلی شاہین باغ میں بھی رہتے ہیں جب کہ ان کے بھائی اور بھتیجے گاؤں پھولت میں کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ دودھ کی ڈیری چلاکر روزی روٹی کمارہے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کلیم صدیقی صاحب کو جن الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ان سے مولانا کو کوئی واسطہ نہیں ہے بلکہ انہیں سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ ماحول پیدا کیا جاسکے۔

گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں میں کسی طرح کا آج تک کوئی فساد نہیں ہوا۔ 2013 کے فساد میں بھی اس گاؤں میں کسی طرح کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور مولانا کلیم صاحب گاؤں کے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں۔

وہیں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر امام تنظیم کے صدر مولانا مفتی ذوالفقار علی نے بتایا کہ ابھی کچھ روز قبل مولانا کلیم صدیقی صاحب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ایک پروگرام میں شریک ہونے کے لیے ممبئی گئے تھے۔ یہ بات سمجھ سے پرے ہے کہ اگر کوئی شخص کسی فنڈنگ میں شامل ہوتو پھر انہیں آر ایس ایس کے پروگرام میں کیوں مدعو کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.