رامپور میں تھانہ شاہ آباد کے قصبہ میں تھانہ پٹوائی کے ایک گاؤں سے آکر ایک جوڑے نے مکان کرایہ پر لیا تھا جب کہ کرایہ دار کی حیثیت سے رہنے والی شادی شدہ خاتون کا مالک مکان کے لڑکے سے ناجائز تعلق ہوگیا۔ شادی کا جھانسہ دیکر مالک مکان کے بیٹے نے خاتون کے ساتھ کئی مرتبہ جنسی تعلق قائم کیا بعد ازاں شادی سے بھی انکار کردیا۔ Qazis Refuses Perform Nikah Without Completing Iddat
جس کے بعد خاتون نے گزشتہ 20 اپریل کو مکان مالک کے بیٹے کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج کیا تھا لیکن بعد میں خاتون نے اس معاملہ میں پولیس سے کارروائی نہ کرنے کی التجا کی تھی۔ اس دوران خاتون اور مکان مالک کے درمیان کئی میٹنگیں ہوئیں۔ خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی۔ پولیس نے دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ کرادیا جس میں یہ طے پایا کہ عصر کی نماز کے بعد دونوں کا نکاح کرادیا جائے۔ وقت مقررہ پر لوگ نکاح کی تقریب میں شریک ہوگئے لیکن قاضی صاحبان نے شریعت کا حوالہ دیکر نکاح پڑھنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے متعدد قاضی صاحبان سے ربط قائم کیا لیکن تمام نے نکاح پڑھانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
قاضی صاحبان نے بتایا کہ چونکہ 4 روز قبل ہی خاتون نے طلاق لی ہے جب کہ شرعی طور پر دوسرے نکاح سے قبل خاتون کے لیے عدت کی مدت مکمل کرنا لازمی ہوگا، اس سے قبل نکاح جائز نہیں۔ قاضی صاحبان نے کہا کہ اس طرح کے نکاح کی شرع میں اجازت نہیں ہے۔ جس کے بعد تقریباً ساڑھے سات بجے خاتون نے ایک وکیل کے ذریعہ ایک حلف نامہ بنوایا اور اپنی مرضی سے شادی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد قاضی حضرات کی کافی ستائش کی جارہی ہے کہ انہوں نے پولیس کے دباؤ کے باوجود غیرشرعی طور پر نکاح نہیں پڑھایا۔