ETV Bharat / state

قلی بھی معاشی بحران کا شکار

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:36 AM IST

جدید ٹیکنالوجی کی مار برداشت کر رہے قلی پہلے سے ہی پریشان تھے، لیکن لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 نے انہیں مزید معاشی تنگی میں مبتلا کردیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی مار برداشت کر رہے قلی پہلے سے ہی پریشان تھے، لیکن لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 نے انہیں مزید پریشان کردیا ہے

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں ریلوے سٹیشن پر تقریباً ایک درجن قلی ہیں، جنہیں ٹرینز کے کم ہونے کی وجہ سے کام نہیں مل پا رہا ہے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ قلیوں کو کام نہ مل پانے کے ذمہ دار ریلوے کے حکمران بھی ہیں، ان کی بہانہ بازی اور کمیوں کی وجہ سے قلیوں کی آمدنی کم ہوتی جارہی ہے، اور وہ دانہ دانہ کے محتاج ہوتے جارہے ہیں۔

قلی بھی معاشی بحران کا شکار

دراصل جدید ٹرالی بیگ اتنے آسان بنا دئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو قلی کی کم ہی ضرورت پڑتی ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے مسافر ہوتے تھے جنہیں قلی کی ضرورت ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ابھی بھی پہلے کی مانند ٹرینز نہیں چل رہی ہیں، باوجود اس کے بارہ بنکی ریلوے سٹیشن سے کل نو ٹرین ہی گزر رہی ہیں، وہ بھی زیادہ تر ٹرینز رات میں ہیں۔

خیال رہے کہ زیادہ تر مسافر کووڈ-19 کی وجہ سے اپنا سامان کسی دوسرے کے ہاتھ میں دینا نہیں چاہتے، اس لیے وہ یہ لوگ خود اپنے رشتہ داروں کو سٹیشن بلاتے ہیں۔

قلیوں کا الزام یہ ہے کہ ریلوے حکمران کی وجہ سے بھی انہیں کام نہیں مل رہا ہے۔

ان کا الزام ہے کہ ریلوے حکمران پلیٹ فارم ٹکٹ کی پابندی نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے رکشے اور آٹو والے تک پلیٹ فارم تک پہنچ جاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں ریلوے سے ملنے والی صحولیات بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.