ETV Bharat / state

جونپور: پوروانچل یونیورسٹی کا 24واں تقسیم اسناد پروگرام اختتام پذیر - اردو نیوز جونپور

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور پوروانچل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نرملا ایس موریہ نے پوروانچل یونیورسٹی کے 24 ویں تقسیمِ اسناد پروگرام میں تمام 73 گولڈ میڈلسٹ اور 58 پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل اور اسناد تقسیم کیا۔

purvanchal university's 24th distribution certificate program
پوروانچل یونیورسٹی کا 24واں تقسیم اسناد پروگرام اختتام پذیر
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 6:06 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں واقع پوروانچل یونیورسٹی کے 24 ویں تقسیمِ اسناد پروگرام میں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے شرکت کرکے اپنے ہاتھوں سے کامیاب شدہ بچوں کو گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر طلباء کو خطاب کرتے ہوئے گورنر آنندی بین پٹیل نے یونیورسٹی میں نوجوانوں کے کردار سازی پر زور دینے کو کہا۔

انہوں نے کہا کہ کردار سازی ہی اصل تعلیم ہے جو ایسا نہ کر سکے وہ بے معنی ہے۔ گورنر نے طلباء سے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کا موقع ملا۔ اس تعلیم کو معنی خیز بنائیں۔

معاشرے میں جو بھی چیلنج ہے ان پر قابو پانے کے لئے پہل کریں۔ بچوں کی شادی، جہیز جیسی برائیوں کو دور کرنے کے لئے آواز اٹھائیں۔ یہ برائی جہاں بھی ہو گھر خاندان میں بھی مخالفت کریں۔

مزید پڑھیں:

مظفر نگر: ٹی بی متاثرہ بچوں میں راشن تقسیم

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اتر پردیش کو ٹی بی سے آزاد کرانے کے لئے پورے ضلع میں چار ہزار مریض ہیں تو ہر کالج کے پرنسپل و استاد ایک ایک مریض کو گود لیں بقیہ مریضوں کی ذمےداری سماجی تنظیموں نے لینے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.