واضح رہے کہ لاک ڈاؤن نفاذ کے کچھ دنوں بعد حکومت کی جانب سے عوام کو دال فراہم کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا. مگر تاحال یہ وعدہ وفا نہیں ہوا ہے .ان دنوں ایک دفعہ پھر حکومت کے راشن کی دکانوں پر غلہ تقسیم کیا جا رہا ہے. اس کے ساتھ فی راشن کارڈ کے حساب سے ایک کلو چنا بھی دیا جا رہا ہے.
مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو حکو مت کی جانب سے جو مل رہا ہے اسے عوامنعمت سمجھ کر قبو ل کرکے خوش ہیں . یہی وجہ ہے کہ کسی نے آج تک اس وعدہ کو لیکر کسی سے کچھ دریافت نہیں کیا. جو ملا، جتنا ملا اسے حکومت کا تحفہ سمجھ کر رکھ لیا.
یہ نہیں سوچا کہ جو اشیا دی جا رہی ہیں وہ ان کے لئے کافی ہے یا نہیں.