ETV Bharat / state

جنتا کرفیو پر عوام کا ردعمل - وزیراعظم

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی عوام نے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' پر اپنے درعمل کا اظہار کیا۔

public react
جنتا کرفیو پر عوام کا ردعمل
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 3:27 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی عوام نے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' پر اپنے درعمل کا اظہار کیا۔

مقامی شہری اقبال نے جنتا کرفیو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایک اچھا فیصلہ لیا ہے جس کا میں استقبال کرتا ہوں اور ہر شہری کو اس فیصلہ کا استقبال کرنا چاہئے۔

جنتا کرفیو پر عوام کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ بغیر ضرورت کے اپنے گھروں سے باہر نا جائیں، اپنے گھروں میں رہیں، میں وزیراعظم کی اپیل کے ساتھ ہوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ ہر اچھی چیز کے ساتھ رہے۔

وہیں مکیش نے جنتا کرفیو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنتا کرفیو کی اپیل صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک کی ہے، کورونا وائرس کا اثر 12 گھنٹے تک رہتا ہے۔ صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک تقریبا 14 گھنٹے کا فرق رہے گا، اس سے کہیں نہ کہیں ہم بچاؤ کر سکتے ہیں کیونکہ اس کا اثر 12گھنٹے کا ہوتا ہے اور 14 گھنٹے میں اس کا اثر ختم ہوجائے گا۔

مکیش نے مزید بتایا کہ اگر جنتا کرفیو کی اپیل ہوئی ہے تو میں گھر پر ہی رہوں گا اور میں عوام سے بھی اپیل کروں گا وہ بھی گھر پر ہی رہیں، اگر بہت ضروری کام ہے تو ہی باہر نکلیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے مدنظر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے 22 مارچ 2020 کو 'جنتا کرفیو' کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور جتنا ممکن ہو سکے عوام سے دوری بنا کر رکھیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، سینیٹائزر اور صابن سے اپنے ہاتھوں کو مستقل دھوتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.