ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایٹہ معاملے میں وکلا کا احتجاج - اترپردیش نیوز

دو روز قبل ایٹہ میں ایک سرکاری وکیل کے ساتھ پولیس کی جانب سے کی جارہی بدسلوکی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا تھا کہ کچھ پولیس اہلکار وکیل کے گھر کا دروازہ توڑتے ہیں۔ اور وکیل کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے لے جارہے تھے۔

بارہ بنکی: ایٹہ معاملے میں وکلا کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 5:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے ایٹہ میں پولیس کی جانب سے وکیل کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملے میں آج ضلع بارہ بنکی کے وکلا نے کثیر تعداد میں جمع ہوکر ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

اس دوران وکلاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کو ایک میمورنڈم دیکر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل ایٹہ میں ایک سرکاری وکیل کے ساتھ پولیس کی جانب سے کی جارہی بدسلوکی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا تھا کہ کچھ پولیس اہلکار وکیل کے گھر کا دروازہ توڑتے ہیں۔ اور وکیل کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے لے جارہے تھے۔

ویڈیو

وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے بار کاؤنسل نے تمام اضلاع میں احتجاج کی اپیل کی تھی اس کے پیش نظر سنیچر کو کثیر تعداد میں وکلا نے احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔

اس تعلق سے ضلع بار ایسوسی ایشن کے صدر جگت بہادر سنگھ نے کہا کہ جو سلوک پولیس نے ایٹہ کے وکلا کے ساتھ کیا ہے یہ سرمناک ہے، ایسا سلوک وکیل تو کیا اگر کسی عام آدمی کے ساتھ بھی پولیس کرتی ہے تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

راکیش ٹکیت کسانوں کے ساتھ امروہہ پہنچے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ونٹر ویکیشن کی وجہ سے کچہری بند ہے، نہیں تو اس معاملے کے خلاف زبردست احتجاج ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.