ETV Bharat / state

خراب نظم و نسق کے خلاف سماجوادی یوجن سبھا کا احتجاج - مزید نعرے بازی

سماجوادی یوجن سبھا نے گورنر سے ریاست میں نظم و نسق کو درست کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میمورنڈم میں گزشتہ روز ہوئی وارداتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Protest of Samajwadi Yojana Sabha against bad governance in up
خراب نظم و نسق کے خلاف سماجوادی یوجن سبھا کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:42 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں منگل کو سماجوادی یوجن سبھا کے کارکنان نے ریاست میں خراب نظم و نسق کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

خراب نظم و نسق کے خلاف سماجوادی یوجن سبھا کا احتجاج

سماجوادی یوجن سبھا کے کارکنان ضلع صدر آشیش سنگھ آرین کی قیادت میں پارٹی دفتر سے باہر آکر چھایا چوراہے پر یکجا ہوئے۔ اس کے بعد مزید نعرے بازی ہوئی۔ تھوڑی دیر بعد وہاں ضلع مجسٹریٹ پہونچے اور یوجن سبھا کے کارکنان نے انہیں اپنے مطالبات کا میمورنڈم دیا۔

سماجوادی یوجن سبھا کے ضلع صدر آشیش سنگھ آرین نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں جرم کی وارداتوں پر قابو نہیں ہو پا رہا ہے۔ اتوار کو پھر ضلع کے زیدپور تھانہ حلقے سے ایک اور لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور عوام خوفزدہ ہے۔ اس لئے وہ گورنر کو میمورنڈم دےکر ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نظم و نسق کو بہتر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.