ETV Bharat / state

Junaid Nasir Murder Case ناصر اور جنید کے قتل کے خلاف اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ - اے ایم یو میں طلبا کا احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء نے ہریانہ میں دو مسلم نوجوانوں (ناصر اور جنید) کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں قاتلوں کے خلاف جلد سے جلد سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ
اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 10:12 PM IST

اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ

ہریانہ میں راجستھان کے دو مسلم نوجوانوں (ناصر اور جنید) کے قتل کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء نے یونیورسٹی لائبریری کینٹین سے باب سید تک احتجاج مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر ڈاکٹر علی نواز زیدی کو دیا جس میں طلباء نے ناصر اور جنید کے قتل کرنے والوں کے خلاف جلد سے جلد سخت کروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں کبھی ایسے واقعات نہ دہرائے جائیں۔احتجاج کے دوران طلباء نے حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ
اے ایم یو طلبا کا احتجاجی مارچ

احتجاج میں شامل طلباء نے صحافیوں کو بتایا ملک میں موب لنچنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مسلم طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، یہ افسوس ناک ہے۔ اے ایم یو کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ پوری طرح سے لاپرواہی کرتے نظر آتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ طلبا کا کہنا ہے پورے ملک میں مسلمانوں پر دباؤ اور ان کے خلاف واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر جلد قابو نہ پایا گیا تو وہ بڑا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

احتجاج میں شامل طالب علم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلا کر ملزموں کو جلد سے جلد پھنسی کی سزا سنائی جائے اور اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کروائی جائے ۔طلبا کا کہنا ہے کہ دونوں مسلم نوجوانوں کے قتل میں پولیس اور حکومت بھی شامل ہے۔ اے ایم یو کے ڈپٹی پراکٹر علی نواز زیدی نے بتایا کہ اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کی طرف سے ہریانہ میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا ہے۔ جس میں طلباء نے جلد سے جلد سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے متوفی کے لواحقین کو سرکاری ملازمت، مالی امداد اور سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Junaid Nashir killing زندہ جلائے گئے ناصر اور جنید سپرد خاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.