ریاست اتر پردیش کے بریلی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے کئی برس سے زیر تعمیر ملٹی اسپیشلیٹی سُپر ہسپتال کے سامنے اتر پردیش حکومت کے خلاف اپنے بازوؤں پر پٹی باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں اکھلیش یادو کی سرکار نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شہر کے مینٹل ہاسپٹل کے احاطے میں 300 بیڈ پر مشتمل ملٹی اسپیشلیٹی سُپر ہسپتال کی سنگِ بنیاد رکھی تھی۔
لیکن ہسپتال کا تعمیری کام مکمّل ہونے سے پہلے ہی اکھلیش یادو کی حکومت چلی گئی جس کے بعد سے ہسپتال کا تعمیری کام تھم گیا اور تقریباً یوگی ھکومت کے ڈھائ برس گزر جانے کے باوجود یہ ہسپتال شروع نہیں ہو پایا ہے۔
لہزا آج سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ہسپتال کو جلدی شروع کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا کے اکھلیش یادو نے اس ہسپتال کا بنیاد رکھا تھا، لیکن اس کا تعمیری کام مکمل کیا جانا چاہئے۔